ناروے میں مسلم نوجوانوں کی ایک تنظیم کے کارکنوں نے آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں گستاخی کے ردعمل میں انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ناروے کے شہریوں کوگلاب کے پھول اور رسول اللہ کے احادیث کے نسخے پیش کئے –
اسلو ...تنظیم کے ایک رہنما " قادیا البراجی " نے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ توہین کرنیوالوں کو اسلام اور رسول اکرم ۖ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ مغرب میں اسلام کے خلاف تشہیراتی جنگ جاری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسلام کا پیغام امن اور دوستی ایک زندہ و شاداب دین ہے -
اس سے قبل بھی ناروے کے مسلمانوں نے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی۔
source : http://www.abna.ir