ًً ًشیعہ اور سنی کے درمیان فتنہ ً کے عنوان سے قاہرہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات کی تحقیق اور روک تھام کے لئے منعقد کی گئی تھی نیز وحدت بین المسلمین جہان کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
علماء جامعہ ازھر کہ جن میں نمایاں طور پر شیخ محمد عاشور رئیس دارالتقریب بین مذاهب اسلامی تھے نے اس بات پر تاکید کی کہ دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی اہم وجوہات وہابی افکار کا پھیلاو ، امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ فقط امریکہ اور اسرائیل ہیں کہ جو مسلمانوں میں اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔علماء جامعة الازھر نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلام ایک دین ہے اور فرقہ واریت ایسی بدعت ہے جس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=188100