اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

عراق؛ مغربی کرکوک میں داعش نے مسجد کو مسمار کر دیا

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہرکرکوک میں نزہان الجبوری نامی مسجد کو بم سے تباہ کردیا۔ داعش نے اس مسجد کے تبّرکات لوٹنے کے بعد اس کو دھماکے سے من
عراق؛ مغربی کرکوک میں داعش نے مسجد کو مسمار کر دیا

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہرکرکوک میں نزہان الجبوری نامی مسجد کو بم سے تباہ کردیا۔ داعش نے اس مسجد کے تبّرکات لوٹنے کے بعد اس کو دھماکے سے منہدم کردیا۔ یہ مسجد، کرکوک کے مغربی شہر الحویجہ میں واقع ہے۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ صوبہ الانبار کے البغدادی علاقے پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے کلورین گیس میزائیل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں کا دم گھٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے یہ بچے، شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سومریہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے البغدادی کالونی پر جو الرمادی سے نوّے کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے تین کیمیاوی گولے داغے تھے، یہ گولے کلورین گیس کے تھے۔ ایک سیکیورٹی ذریعے نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ عراقی فوجیوں نے زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو عین الاسد فوجی اڈے کے اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی سریع الحرکت فوج کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ فلوجہ شہر کے شمالی علاقے میں داعش کے ساتھ فوج کی جھڑپوں میں اٹھارہ تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ہلاک شدہ دہشتگردوں میں پانچ خود کش بمبار بھی شامل ہیں- یہ خود کش بمبار سریع الحرکت فورسز کے گروہ میں داخل ہوکر حملے کرنا چاہتے تھے لیکن اس دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے

 
user comment