بین الاقوامی: نیویارک کی میٹروٹرین میں اسلام مخالف اقدامات کا جواب دینے مسلمانوں کے خلاف اندھے تعصب کو روکنے اور امریکہ میں مساوات اور نرمی کی ترغیب کے لیے ایک تبلیغی کمپین کا آغاز کیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الاسلام الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے نیویارک شہر کی میٹرو کے سٹاپس پر امریکہ کے بعض نسل پرستوں کے اسلام مخالف اقدام کے بعد یہودی عیسائی اور اسلامی گروپوں پر مشتمل ایک تبلیغی کمپین کو تشکیل دیا گیا ہے کہ جس نے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کے تعصب آمیز اقدامات کو روکنے کے لیے اپنی سر گرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
اس کمپین کا مقصد مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز کلمات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس کمپین نے بروشرز اور اشتہاروں کی تقسیم کے ذریعے نرمی اور اسلامی معاشرے کی حمایت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس کمپین میں اپنے مسلمان ہمسائیوں کے خلاف تعصب کو روکنے کے لیے مدد کریں اور گفتگو اور عمل کے ذریعے امن کی حمایت کریں جیسے نعروں کے ذریعے سر گرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلام مخالف بروشرز کی تقسیم کے مقابلے میں اس کمپین کا آغاز کیا گیا ہے کہ جن میں جہاد کو شکست دیں اور اسرائیل کی حمایت کریں جیسی عبارتیں تحریر تھیں۔
source : http://shabestan.net