بين الاقوامی گروپ : مصر كی وزارت تعليم و تربيت نے دينی بقائے باہمی كی تقويت كے لیے ملك بھر كے سكولوں میں قرآنی تعليمات كے ساتھ ساتھ انجيل كے بعض حصوں كی تدريس كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (روسيا اليوم) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی وزارت تعليم و تربيت نے قرآنی تعليمات كے ساتھ انجيل پڑھانے پر مشتمل قانون كی منظوری دی ہے جس كو دينی بقائے باہمی كی ترويج كے لیے جلد ہی ملك بھر كے سكولوں میں لاگو كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ نئے تعليمی نصاب كی یہ كتابیں ۲۵ جنوری كے عوامی انقلاب كی مختلف تصويروں پر مشتمل ہیں جن میں انقلابيوں نے اپنے ہاتھوں میں مصری پرچم كے ساتھ ساتھ قرآن اور انجيل كو بھی اٹھا ركھا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir