الاقصي انسٹي ٹيوٹ نے ايک بار پھر بيت المقدس شہر کو يہودي بنائے جانے کے بارے ميں خبردار کيا ہے۔
ابنا: الاقصي انسٹي ٹيوٹ کي جاري کردہ رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست نے مسجدالاقصي کے جنوبي اور مغربي حصوں ميں ايک بار پھر کھدائي کا سلسلہ شروع کرديا ہے جو انتہائي خطرناک ہے۔
الاقصي انسٹي ٹيوٹ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ صہيوني ریاست کھدائي کے دوران برآمد ہونے والے تمام اسلامي آثار قديمہ کو ختم کر دنيا چاہتي ہے۔
بيان ميں کہا گيا ہے اسرائيل مسجد الاقصي کے اطراف ميں يہودي نشانياں اور علامات نصب کرکے اس علاقے کو يہودي بنانے کي کوشش کر رہا ہے۔
الاقصي انسٹي ٹيوٹ نے متنبہ کيا ہے کہ صہیوني ریاست نے فلسطينيوں کي آبادي کا تناسب تبديل کرنے کے لئے مشرقي بيت المقدس کے علاقے ميں صہیوني بستيوں کي تعمير کا سلسلہ بھي تيز کرديا ہے۔
source : http://www.abna.ir