بین الاقوامی گروپ : ۹ جنوری کو فرانس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران صدر اسلام میں حکومت کی تشکیل میں مؤثر اصول اور عناصر کا جائزہ لیا جائے گا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ«saphirnews»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر اسلام میں حکومت اسلامی کی تشکیل میں مؤثر اصول اور عوامل کا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں "صدر اسلام میں حکومت کی طاقت ، پائیداری اور نفوذ" کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں جائزہ لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس میں تاریخ اسلام خصوصا پہلی صدی ہجری کی طرف رجوع کرتے ہوئے رسول کریم(ع) کی حکومت اسلامی کی تشکیل میں مؤثر عوامل اور اس میدان میں طاقت تک پہنچے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا ۔
source : http://www.iqna.ir