بین الاقوامی: تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن جمہوریہ تاتارستان میں عنقریب شائع ہو جائے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن نامور محقق انس ہالدوف نے 2001ء میں تحریر کی تھی۔ لیکن ہالدوف کی رحلت کی وجہ سے یہ تفسیر قرآن شائع نہیں ہو سکی۔ اب روس کی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رزوا صفیولینا نے اس تفسیر قرآن کو مکمل کیا ہے اور اب یہ تفسیر قرآن عنقریب جمہوریہ تاتارستان میں شائع ہو گی۔
یاد رہے کہ تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن 20 ویں صدی کے اوائل میں برھان صرف نے تحریر کی تھی لیکن بعد میں اس تفسیر کا مسودہ گم ہو گیا۔
source : http://shabestan.net