بین الاقوامی: یورپی وزراء خارجہ کا کمیشن اور اسلامی ممالک کے قائدین شہری حقوق اور طاقتوں کے توازن کا جائزہ لینے کے لیے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جمع ہو رہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے یورپی پارلیمنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ۷مئی بروز منگل کو جمہوریت کے انتقال شہری حقوق طاقتوں کے توازن اور جنوبی یورپ کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک کانفرنس منعقد ہورہی جس میں یورپی وزراء خارجہ کا کمیشن اور تیونس مصر اور مراکش کے راہنما شرکت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت مصر بیلجیم کے سلطنتی انسٹی ٹیوٹ واس ملک کے بین الاقوامی روابط اور سویٹزرلینڈ کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے یہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
مراکش کی حسن یونیورسٹی کے استاد اور عدالت وترقی پارٹی کے رکن حکیم فصلی تیونس کی النہضہ پارٹی کے وزیرز راعت محمد ابن سلام مصر کی کونسل کی رکن سامہ فوزی ھنین مصر کی اخوان المسلمین کے مشیرگھاد الحداد حکومت مراکش کے ترجمان اور وزیر مواصلات مصطفیٰ الخلیف تیونس کے وزیرقانون کے سابقہ مشیر سعید فرجانی اس کانفرنس میں شرکت کر کے تقاریر کریں گے۔
اس کانفرنس کا دوسرا حصہ ۸مئی بروز بدھ کو برسلز کی تعلیمی فاونڈیشن میں منعقد ہو گا۔
source : http://shabestan.net