بین الاقوامی: فرانس کے شہر پواٹیہ میں یکم جون کو فہم اسلام کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں سویٹزرلینڈ کے مسلمان دانشور طارق رمضان خطاب کریں گے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انجمن ابشیر کی کوششوں سے فرانس کے شہر پواٹیہ میں یکم جون کو فہم اسلام کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سویٹزرلینڈ کے مسلمان دانشور طارق رمضان نسیما پرودور محمد بجرفیل محمد احسانی اور مروان محمد اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس میں اتحادو وحدت تعلیم قومیت اللہ تعالی سے محبت وعشق اسلامی فرانس اور اسلام فوبیا جیسے موضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ان حالیہ سالوں کے دوران فرانس میں اسلام فوبیا میں بے پناہ اضافہ ہو اہے اور بعض نامعلوم شدت پسند افراد کے توسط سے آئے دن مساجد کی بے حرمتی کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں بنابرایں اس ملک کے لوگوں کو اسلام سے آشنا کرنے کے لیے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔
source : http://shabestan.net/