اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سربراہی نشست کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے وزرا خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مسائل بالخصوص شام کے بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران و شام کے وزرائے خارجہ، باہمی دلچسپی کے مسائل پر غور
ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ علاقے کے اہم ترین مسائل باالخصوص شام کا بحران حل کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شام کی شمولیت اور شام کی حکومت اور مخالف گروہوں کی شرکت سے جینوا کانفرنس منعقد کرانے کی کوششوں پر تاکید کی۔ ایران اور شام نے اس ملاقات میں شام کے بحران کے مفاہمت آمیز راہ حل پر زور دیا۔
source : abna