ابنا: علی عبد اللہی نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گذشتہ رات ایران کے علاقے بلوچستان کے شہر سراوان کے سرحدی علاقے سیرکان میں مسلح عناصر کے ساتھ جھڑپ انجام پائی جس کے دوران متعدد سرحدی فوجی شہید ہوگئے۔ ایران کے وزیر داخلہ کے پولیس اور سیکورٹی کے مشیر کے بقول شواہد کی بنیاد پر حملہ آور سرحد پار سے ایران میں داخل ہوئے تھے ۔
سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سکورٹی اور سیاسی مشیر رجب علی شیخ زادہ نے بھی سراوان کے واقعے میں 17 سرحدی فورسیز کے اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے اپنے اقدامات کے لئے فضا کو ناامن دیکھتے ہوئے جھڑپ کے بعد پسپائی اختیار کرلی اور فرار کرگئے ۔کہا یہ جا رہا ہے کہ جیش العدل سے موسوم ایک دہشت گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم کسی عہدیدار نے اس خبر کی تائيد نہیں کی ہے۔
source : abna