اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی: مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے

حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی:   مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے

 

سرزمین ھندوستان کی نامور شخصیت حجت الاسلام سید شمیم الحسن نے گذشتہ روز استقبال عزاء کانفرنس میں کہا: مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔سرسی کی مسجد زہرہ کے قریب، استقبال عزاء کانفرنس علماء ،افاضل اور سیکڑوں افراد کی شرکت میں منعقد کی گئی۔ 

ابنا: سرزمین ھندوستان کی نامور شخصیت حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ظلم ، دھشت ، بدعنوان اور لوگوں کو تکلیف دینے والا شخص ھرگز حسینی نہیں ہوسکتا ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسین (ع) کا پیغام یہ تھا کہ معاشرہ میں پیار ومحبت  بڑھے اور لوگ ایک دوسرے کے حق کا خیال رکھیں کہا: اللہ کا محبوب بندہ وہی ہوسکتا ہے جو خود بھی جیئے اور دوسروں کو بھی جینے کا موقع دے ، امام(ع)  کا چاھنے والا ھمیشہ مظلوم کے ساتھ رہتا ہے اور ظالم کی مخالفت کرتا ہے  ۔

مدرسہ جوادیہ بنارس کے پرنسپل نے یہ کہتے ہوئے کہ مظلوم کسی بھی مذھب یا ذات کا ہو مظلوم ہی ہوتا ہے اور اس کا ساتھ دینا انسانیت کی خدمت کرنا ہے کہا: اگر اپ کا بھائی بھی غلط راستہ پر ہے تو اپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے روکیں ۔

حجت الاسلام سید شمیم الحسن رضوی نے اللہ کے رسول اور اہلبیت اطھار علیھم السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: امام حسین اور دیگر اہلبیت علیھم السلام کی شھادت میں فرق یہ ہے کہ اپ کی شھادت کے بعد کالی اندھیاں چلیں جو اپ کی مصیبت کو بالاتر ہونے کی نشانی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...

 
user comment