شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے بتايا ہے کہ شام کے بارے ميں جنيوا دو کانفرنس، بائيس جنوري کو کسي بھي پيشگي شرط کے بغير شروع ہوگي -
ابنا: اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون کي جانب سے شام کے بحران کے پر امن حل کے لئے جنيوا دو کانفرنس کي تاريخ کا اعلان ہونے کے بعد اخضر ابراہيمي نے کہا ہے کہ کانفرنس غير مشروط ہوگي -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کے بيروني حمايت يافتہ مخالف گروہ نے اعلان کيا ہے کہ وہ صرف اسي صورت ميں جنيوا دو کانفرنس ميں شرکت کرے گا جب صدر بشار اسد ، استعفي دے ديں -
اسي کے ساتھ دمشق حکومت نے جنيوا دو کانفرنس ميں شرکت کے لئے آمادگي کا اعلان کيا ہے ليکن اس کے لئے صدر بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے کے مطالبے سميت ہر قسم کي شرط کو مسترد کرديا ہے -
شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے پر امن حل کے لئے جنيوا دو کانفرنس ميں شرکت کرنے والوں کي حتمي فہرست ابھي تيار نہيں ہوئي ہے ليکن ايران اور سعودي عرب کے نام اس فہرست ميں ضرور شامل ہوں گے.
source : abna