اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس بنادیا

 سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس بنادیا

 

 

 

امریکی عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے گوانتانامو بے کے بہت سے قیدیوں کو اپنا ایجنٹ بنا کر واپس ان کے ملکوں میں بھیجا دیا تھا اور القاعدہ کے کارکن اب سی آئی اے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ 

 

ابنا: امریکی عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے گوانتانامو بے کے بہت سے قیدیوں کو اپنا ایجنٹ بنا کر واپس ان کے ملکوں میں بھیجا دیا تھا اور القاعدہ کے کارکن اب سی آئی اے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ امریکہ نے ان ڈبل ایجنٹوں کی مدد سے ڈرون حملے کے ذریعہ القاعدہ کے کئی اہم رہنماوٴں کوہلاک کیا اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کے لیے کام کرنے پر آمادہ قیدیوں کو بھاری رقم، آزادی اور فیملی کے تحفظ کا وعدہ دیا جاتا تھا۔ ان قیدیوں کو گوانتا ناموبے جیل ہی میں واقع ٹریننگ سینٹر میں تربیت دی جاتی تھی۔ امریکی عہدے داروں کے مطابق اس پروگرام کا آغاز جنوری 2003ء میں کیا گیا تھا۔ کئی قیدی سی آئی اے کا ایجنٹ بننے پر آمادہ ہوئے جنھیں خفیہ فنڈ سے لاکھوں ڈالر ادا کیے گئے۔ ان قیدیوں کو رہا کر کے واپس ان کے ملکوں کو بھجوایا گیا۔ امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان ڈبل ایجنٹوں کی نشاندہی پر ڈرون حملے کیے جاتے تھے جن میں القاعدہ کے کئی اہم رہنما مارے گئے۔  


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...
عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید
یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یمن میں داعش کی سازش ناکام
علما‏ئے الازہر: وہابیت اسلام اور عالمی امن کے ...
اسلامی فیشن شو
علامہ ساجد نقوی: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ...
تہران میں اسلام اور ارتھوڈكس عيسائيت كے درميان ...

 
user comment