خبررساں ایجنسی شبستان: بیلجیم کی میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں نے اس ملک کی " السلام " مسجد کی عمارت کے ر قبے کے وسیع ہونے کا بہانہ بنا کراس کی تعمیر کا پرمٹ منسوخ کردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے"ٹروہ ٹموسک" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ"کورٹ سنٹ اٹین" کے مسلمانوں کی انجمن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں نے بیلجیم کی "السلام " مسجد کی عمارت کی وسعت کا بہانہ بنا کر اس کی تعمیرکا پرمٹ منسوخ کردیا ہے۔
علاقے کے مقامی ٹیکنیکل اورنمائندہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے جو جگہ مدنظرقراردی گئی ہے وہ حد سے زیادہ بڑی ہے۔
قابل ذکرہے کہ اسلامی انجمن نے اسی نقشے پراصرار اوراسے تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا وزیرماحولیات اس مسجد کا آخری بار جائزہ لے رہےہیں۔
یادرہے کہ فرانس اوربیلجیم میں مسجد کی تعمیر کا مسئلہ ہمیشہ شدت پسندوں کے سیاسی کھیل میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
source : http://shabestan.net