اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

اسلام کي ترويج ميں رکاوٹيں

اسلام کي ترويج ميں رکاوٹيں

اسلام قبول کرنے کي راہ ميں بعض نومسلموں کو بہت مصائب کا سامنا کرنا پڑا - تاريخ سے لے کر موجود دور تک ان کٹھن اور نامسائد حالات کي داستانيں بےشمار ہيں - مسلم ممالک ميں بہت ساري عيسائي مشنرياں کام کر رہي ہيں جو لوگوں کو مادي فوائد کا لالچ دے کر انہيں عيسائي بننے کي ترغيب ديتي ہيں - بدقسمتي سے بعض لوگ ان مشنريوں کے بہکاوے ميں بھي آ جاتے ہيں - بلا شبہ يہ درست ہے کہ عيسائي مشنريوں کے کام کے نتيجے ميں دنيا کے مختلف حصوں ميں مسلمانوں نے بڑي تعداد ميں عيسائيت قبول کي ہے ، ليکن شايد ہي کہيں اس کا سبب اسلام کے مقابلے ميں موجودہ عيسائيت کي تعليمات کو زيادہ معقول اور منطقي باور کرنا ہو- عيسائي مشنريوں نے عام طور پر دنيا کے مختلف علاقوں ميں قدرتي آفات اور ديگر اسباب سے شديد غربت اور افلاس ميں مبتلا مسلمانوں کو عيسائيت قبول کرنے کي صورت ميں روزگار اور دوسرے مفادات کي ترغيب دے کر اسلام ترک کرنے پر آمادہ کيا ہے، جبکہ مسلمانوں کي ايک بڑي تعداد کي جانب سے مغربي تہذيب کے رنگ ميں رنگ جانا اس ليے کچھ زيادہ حيرت انگيز نہيں کيونکہ مغربي تہذيب دنياوي اعتبار سے وقت کي غالب تہذيب ہے ، سائنس و ٹيکنالوجي اور زندگي کے دوسرے ميدانوں ميں اس کي بے پناہ ترقي نے ذہنوں پر اس کا رعب و دبدبہ طاري کررکھا ہے اور اسے اپنا کر بہت سي دنياوي آسائشيں اور مفادات حاصل کيے جا سکتے ہيں- ايسي صورتحال کا مقابلہ کرنے کے ليۓ ضروري ہے کہ ايسے مسلمان جو مفلسي کي زندگي گزار رہے ہوں انہيں مناسب ضروريات زندگي مہيا کي جائيں اور ان کي آئندہ نسلوں کو تعليم کے زيور سے آراستہ کرکے انہيں اسلامي معيار کے مطابق ڈھالنے کي کوشسش کريں -

حيرت انگيز اور انتہائي قابل غور بات تو يہ ہے کہ ايسي عالمي صورت حال ميں جب دنيا ميں مسلمان عددي طور پر ڈيڑھ ارب سے زيادہ ہونے کے باوجود عالمي سطح پر صديوں سے بالکل بے وقعت اور بے وزن ہيں، مغربي طاقتوں نے انہيں دنيا کے مختلف حصوں ميں کھلي جارحيت کا نشانہ بنا رکھا ہے، ان کي قيادتيں بالعموم مغربي طاقتوں کي آلہ کار اور کاسہ ليس ہيں، دنيا کے بيشتر حصوں ميں مسلمان انتہائي پسماندگي کا شکار ہيں، اس کے باوجود ان کا دين مغرب کي انتہاتي ترقي يافتہ اور طاقتور اقوام کے مرد وزن ميں تعجب خيز حد تک مقبول ہورہا ہے تو اس کے اصل اسباب کيا ہيں؟ اسلام اپنے کن خصائص کي بناء پر مسلمانوں کي تمام تر پستي اور پسماندگي کے باوجود اہل مغرب کے دل جيت رہاہے يعني کہ وہي بات ہوئي کہ پاسباں مل گئے کعبہ صنم خانے سے اسي طرح کہ جسطرح تاتاريوں نے مسلمانوں کوفتح کياپھراسلام نے تاتاريوں کوفتح کرليااسي طرح خدااپنے دين کي حفاظت فرماتاہے-

وہ مسئلہ جس نے يورپ ميں اسلام کي ترقي اور پھيلنے ميں سب سے زيادہ مۆثر کردار ادا کيا ہے وہ مسلمانوں کي استقامت و مزاحمت ہے البتہ القاعدہ کي مانند نام نہاد مسلمانوں کے بعض انتہا پسند گروہوں نے مسلمانوں کي ان پرامن کوششوں کو مشکلات سے دوچار کرديا ہے-

مبصرين کا خيال ہے کہ بعض وہابي گروہوں اورالقاعدہ کے اسلام مخالف وسيع پروپيگنڈوں نے اس سلسلے ميں بہت ہي اہم کردار ادا کيا ہے اور بعض يورپيوں کے امتيازي سلوک اور ظالمانہ رويئے کے ساتھ ہي ساتھ ان گروہوں نے بھي اسلام دشمني پھيلانے ميں اہم کردار کيا ہے-

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...

 
user comment