تھانہ چھاؤنی کی حدود میں معروف ذاکر قیصر عباس شائق ولد غلام عباس شائق اور دلاور علی ولد محمد بلال کو ٹارگٹ کلرز نے پولیس چوکی کے نزدیک فائرنگ کرکے قتل کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے معروف ذاکر اہلبیت (ع) سمیت دو افراد کو شہید کر دیا ہے۔ تھانہ چھاؤنی کی حدود میں معروف ذاکر قیصر عباس شائق ولد غلام عباس شائق اور دلاور علی ولد محمد بلال کو ٹارگٹ کلرز نے پولیس چوکی کے نزدیک فائرنگ کرکے قتل کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ ٹارگٹ کلرز موٹر سائیکل پہ سوار تھے اور نائن ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی۔ ذاکر قیصر عباس شائق اور دلاور علی ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے اہلکار تھے۔ سانحہ کے بعد پولیس نے معمول کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مقتول قیصر عباس شائق کی نماز جنازہ شام پانچ امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پہ ادا کی جائے گی۔