اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

وزیرِاعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہےفائل فوٹووزیرِاعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، وزیرِاعظم نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو سابق وزیر اعظم کے لیے طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کے لیے ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے کہا نواز شریف کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے، وفاق نواز شریف کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ آج پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لیے ایمرجنسی ایمبولینس کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے نواز شریف کے علاج کی خاطر ایمرجنسی سہولیات کے لیے ٹویٹ کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ایمبولینس کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی جائے گی اور ایمبولینس میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کے حوالے سے پی آئی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے لیے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا رہا ہے، 3 کارڈیک ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنیشنز وہاں موجود رہیں گے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ...
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری ...
در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش
آل سعود نے ایک اور ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار ...
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

 
user comment