کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں آج صبح فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں نے فورسزکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم جاں بحق ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔ خودکش حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔