اردو
Wednesday 4th of December 2024
0
نفر 0

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے عزائم کا توڑ:آغا حسن

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے عزائم کا توڑ:آغا حسن

سرینگر/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی سرپرستی میں وادی بھر میں ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں امام باڑہ ہری نارہ پٹن میں تنظیم کے اہتمام سے ایک پُروقار سیرتی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے حوزات علمیہ جامعہ باب العلم سے منسلک سینکڑوں شاخہائے مکاتب میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میلاد سے تنظیم کے شعبہ تبلیغ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ علمائے دین و معلمین نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت نبی کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ عالم اسلام کو در پیش مسائل اور دنیائے اسلام کی موجودہ صورتحال کے اسباب و محرکات کی نشاندہی کرتے ہوئے اسوہ رسول کو اسلام اور امت کی سربلندی اور شان رفتہ کی بحالی کا ناگزیر تقاضا قرار دیا۔

جن معززین نے محفل میلاد سے خطاب کیا ان میں حجة الاسلام سید محمد حسین صفوی ، حجة الاسلام سید ارشد حسین موسوی، حجة الاسلام شیخ مہدی ذاکری ، حجة الاسلام شیخ غلام احمد بٹ ،مولوی سید مصطفیٰ موسوی وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزمی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم اور حضرت امام جعفر صادقؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر فرزندان رسالت و امامت کو ہدیہ تہنیت پیش کیا۔اس عید سعید کی مناسبت سے منعقد کی جارہی تقریبات کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم کی ذات اقدس مسلمانوں کے باہمی اتحاد و اخوت کا سرچشمہ ہے۔عشق رسول کے سامنے فروعی اختلافات کی کوئی قدر وقیمت نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ استکباری قوتوں کو عشق رسول میں پوشیدہ اتحادی صلاحیتوں کا بھر پور اندازہ ہے۔ اسلئے عقیدہ عشق رسول کو تقویت بخشنا وقت کی پکار ہے اور عقیدہ عشق رسول کا شاندار مظاہرہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے عزائم کا بہترین توڑ ہے۔

آغا صاحب نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کے جذبہ اتحاد ملت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینیؒ کے مشنِ اتحاد ملت کی آبیاری کیلئے جو پالیسی اختیار کررکھی ہے وہ تمام اسلامی دنیا کیلئے ایک نمونہ عمل ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب 17 دسمبر 2016 کو جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں منعقد ہورہی ہے جہاں سے تنظیم کے سربراہ کی قیادت میں عظیم الشان جلوس میلاد النبی برآمد ہوکر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں پُروقار جشن میلاد کا انعقاد ہوگا جس میں کئی مقتدر علمائے دین سیرت النبی کے حوالے سے اپنے بصیرت افروز خطاب سے محظوظ فرمائیںگے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...
ہندوستانی وزارت خارجہ: کشمیر داخلی معاملہ ہے، ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي

 
user comment