کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے آیت اللہ محسن حیدری نے امام رضا علیہ السلام کی شان میں عربی اشعار کا عالمی فیسٹیول کی ایک نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی فکر و ثقافت کی ترویج کی کوششیں کرنا ایک انتہائی اہم اور موثر قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ آشنائی کے لیے تعلیمات اہل بیت کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات لوگوں کو معرفت کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے متعارف کرواتی ہیں اور بے شک لوگ اپنی پاکیزہ فطرت کے مطابقت رکھنے والی ان تعلیمات سے آشنائی کے بعد اہل بیت علیہم السلام کے عاشق ہو جاتے ہیں۔
آیت اللہ حیدری نے کہا کہ خالص اسلام محمدی کی نشر و اشاعت اور ترویج میں انقلاب اسلامی کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے اہل بیت کی تعلیمات سے آشنائی کے حوالے سے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ماحول فراہم ہوا ہے، کیونکہ انقلاب اسلامی نے کئی رکاوٹوں کو دور کر دیا اور فقہ اہل بیت کا دور دورہ ہوا ہے۔