غرب اردن میں ہونے والی ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران 2 صیہونی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر آرائیل میں فلسطینیوں کے حملے میں 2 صہیونی فوجی ہلاک جبکہ 6 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان رونین مانیلیس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے طلب کرلئے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس علاقہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔