علیکم السلامشیعہ مذہب میں یہ پتا لگانے کے لیے کہ کون سی چیز حلال ہے کون سے حرام ہے ضروری ہے کہ انسان کسی ایک مجتہد کی تقلید کرے۔ اللہ کے حلال و حرام کو وہ بیان کرے گا، جو وہ کہے گا ہمیں اسے ماننا ہے ہماری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ ہم اپنے مجتہد کے فتووں پر عمل کریں اب فتویٰ چاہے صحیح ہو، اللہ کے حکم کے مطابق ہو یا مخالف ہو ہم سے کوئی مطلب نہیں ہے اس لیے کہ عوام کو مجتہد کی تقلید کا حکم دیا گیا ہے مسئلہ کی صحت اور سقم کے بارے میں جستجو کرنا اس کی ذمہ داری نہیں ہے یہ کام مجتہد کا ہے مجتہد اگر کوئی فتویٰ اللہ کے حکم کے خلاف بھی دیتا ہے تو اس کا مواخذہ اس سے ہو گا ہم سے نہیں ہم سے اس بات کا مواخذہ ہو گا کہ ہم نے اس کی بات کیوں نہیں مانی۔ائمہ معصومین سے وارد حدیثوں میں یہ ملتا ہے کہ اگر مجتہد اپنی تلاش و جستجو کے بعد کوئی ایسا فتویٰ دیتا ہے جو حکم خدا کے مخالف ہے تو اسے اس کا ایک ثواب دیا جائے گا چونکہ اس نے حکم خدا کو جاننے کی کوشش کی اب درست نہیں جان پایا وہ اس کی خطا نہیں ہے چونکہ وہ علم غیب نہیں رکھتا وحی سے متصل نہیں ہے۔ لیکن تلاش و جستجو کے بعد جو فتویٰ دیتا ہے اگر وہ حکم خدا کے مطابق ہے تو اسے دو ثواب ملیں گے ۔لہذا امام حسن عسکری (ع) کی حدیث کے مطابق مجتہد جامع الشرائط کی تقلید عوام پر واجب ہے عوام کے پاس خدا کے حلال و حرام کو جاننے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ اپنے مجتہد کی توضیح المسائل کو اٹھا کر دیکھیں کیا حلال ہے کیا حرام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir