اردو
Thursday 1st of June 2023
0
نفر 0

جب غدیر میں رسول نے علی ولی اللہ کی گواہی دے دی تو پھر نماز میں اس گواہی سے کیوں نماز باطل ہوتی ہے۔

جب غدیر میں رسول نے علی ولی اللہ کی گواہی دے دی تو پھر نماز میں اس گواہی سے کیوں نماز باطل ہوتی ہے۔

علیکم السلاماس میں کوئی شک نہیں کہ علی (ع) اللہ کے ولی ہیں اور اس بات پر عقیدہ رکھنا اسے زبان پر جاری کرنا اسے دل میں اتارنا سب ایک مومن کے لیے ضروری اور واجب ہے اور یاد رہے علی علیہ السلام نہ صرف غدیر بلکہ ابتدائے خلقت سے ہی ولی خدا تھے اور نہ علی علیہ السلام بلکہ تمام ائمہ اسی مقام پر فائز ہیں لیکن جہاں تک نماز یا دیگر واجبات کا مسئلہ ہے انہیں ویسے ہی انجام دینا پڑے گا جیسے رسول اور ائمہ اطہار نے انجام دیے ہیں اگر آپ کے بقول کہ علی (ع) کو غدیر میں مولا بنایا تو اس کے بعد دو کے بجائے تین کلمے ہو گئے۔ اگر ایسا ہے تو آنحضرت کے بعد خود امیر المومنین اور ائمہ طاہرین کو تو ایسا کرنا چاہیے تھا اگر انہوں نے تشھد میں شہادت ثلاثہ کو نہیں پڑھا تو ہم اضافہ کرنے کی اجازت نہیں رکھتے نماز ایک تعبدی عمل ہے ویسے ہی انجام دینا ہو گا جیسے ائمہ طاہرین نے انجام دیا۔آپ نے یہ کہا کہ پہلے نماز میں علی ولی اللہ پڑھتے تھے اب نہیں پڑھتے اب منع کیا جاتا ہے یہ بات ثابت کہاں سے لائے ہیں کہ پہلے پڑھتے تھے اگر پہلے پڑھتے ہوتے تو اب بھی پڑھتے رہتے نماز کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ رہی بات امام سے پوچھنے کی تو کوئی مجتہد امام سے نہیں پوچھ سکتا اس لیے کہ امام سب سے غائب ہیں اور پھر یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے دین خطرے میں ہو کہ اب اسے امام ہی حل کر سکتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں نماز جیسی اس وقت ہے ایسی ہی ائمہ اطہار کے زمانے اور رسول کے زمانے میں بھی تھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ کوئی لا سکتا ہے اگر اس میں ذرہ برابر اضافہ یا کمی کی تو بدعت ہو جائے گی اور بطلان نماز کا باعث بنے گی۔ شیعہ ہونا کیا اسی بات پر منحصر ہے کہ نماز کے تشہد میں ہی شہادت ثالثہ پڑھیں۔ اگر ایسا نہ کیا تو شیعہ نہیں کہلائیں گے؟شیعہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم ائمہ طاہرین کے نقش قدم پر چلیں ان کی کما حقہ پیروی کریں زبان سے اقرار کافی نہیں ہے عمل ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وضو ،غسل اور تیمم کا فلسفہ کیا ہے؟
کیا خداوندعالم کسی چیز میں حلول کرسکتا ہے؟
امام سجاد کو زین العابدین کیوں کہا جاتا ہے؟
اس آیت کے مطابق خدا تمام اصحاب سے راضی ہے تو پھر ...
دعاء مانگنے کے طریقے
سوال کا متن: نمازِ امام رضا عليہ السلام؟
شیطان کی قید، ماہِ رمضان المبارک میں کیا حقیقت ...
کیا ہم واقعی مسلمان ہیں؟
انسان کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ...
تقلید کے بارے میں قرآن مجید کا کیا نظریہ ہے؟ کیا ...

 
user comment