نماز ہماری اور آپ کی مرضی کا نام نہیں ہے جہاں ہم چاہیں اس میں اضافہ یا کمی کرتے رہیں اور جب چاہیں اس میں تبدیلی لے آئیں نماز اللہ کا حکم ہے اور اس کا طریقہ رسول اسلام نے بتایا ہے اگر اسی طریقے کے مطابق ہو گی تو نماز ہو گی اور اگر اس کے مطابق نہیں ہو گی تو نماز نہیں ہو سکتی۔ آپ کی مرضی کی عبادت تو ہو سکتی ہے اللہ کی مرضی کی نہیں ہو گی۔ نماز میں جہاں اہلبیت کا نام لینے کی اجازت ہے وہاں لینے سے باطل نہیں ہو گی لیکن جہاں اجازت نہیں ہے وہاں لینے سے باطل ہو جائے گی۔ سجدوں میں رکوعوں میں قنوت میں آپ تمام ائمہ معصومین کے نام لے کر ان پر درود بھیج سکتے ہیں لیکن ان جگہوں کے علاوہ نہیں۔ تشہد میں نہیں لے سکتے، سوروں میں یا ان کے آخر میں نہیں لے سکتے لہذا یہ بات کہنا صحیح نہیں ہے کہ دعا میں امام زمانہ کے نام سے کیوں نماز باطل نہیں ہوتی اور تشہد میں حضرت علی کی ولایت کی گواہی سے باطل ہوتی ہے۔ یہی گواہی آپ قنوت میں ایک بار کے بجائے دس بار دیں وہاں باطل نہیں ہو گی لیکن تشہد میں چونکہ دو ہی شہادتیں پڑھنے کا حکم ہے وہاں تیسری پڑھیں گے تو باطل ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir