ـ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے اتوار کے دن کہا ہے کہ دارالحکومت کوالالامپور سے ایسے ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا گيا ہے جن پر دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔ ملائیشيا کے پولیس چیف جنرل خالد ابوبکر نے کہا ہے کہ یہ افراد دہشگرد گروہ داعش کی مالی حمایت کرتے تھے۔ ملائیشیا کی پولیس اب تک اڑتیس افراد کو دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرچکی ہے اور مزید پانچ افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
source : www.abna.ir