اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب نے دسیوں لاکھ عراقیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے

رہبر انقلاب نے دسیوں لاکھ عراقیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے

کربلا کے اس بزرگ عالم دین نے جناب اختری صاحب کو مخاطب کر کے واضح کیا: میری آپ سے خواہش ہے کہ عراق کے شیعوں اور کربلا والوں کی طرف سے ہمارے رہبر کا خصوصی شکریہ ادا کر دیجیے گا اور ان سے کہیے گا'' آپ نے عراق اور کربلا کی لاکھوں جانوں کو خرید لیا ہے‘‘۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور ان کے ساتھ موجود وفد نے اپنے عراق کے سفر کے دوران کربلا معلیٰ کے بزرگ عالم دین اور حرم امام حسین (ع) کے امام جماعت آیت اللہ سید مرتضیٰ قزوینی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
آیت اللہ قزوینی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دھشتگردوں کے ساتھ جنگ کرنے میں عراق کی مدد کرنے کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا: ہم ایرانی عہدہ داروں مخصوصا رہبر معظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس لیے کہ ہماری فوج ایران کی مدد اور ایرانی اسلحے سے عراق کے جنوبی شہروں سے بھیڑیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی۔
انہوں نے آل سعود اور وہابیت کی طرف سے دھشتگردوں کو پہنچنے والی بے تحاشا امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: داعشیوں کا یہ منصوبہ تھا کہ وہ دو طرف سے کربلا پر حملہ کریں؛ ایک ''طریق برّی‘‘ کی جانب سے اور دوسرے ''جرف الصخر‘‘ کی طرف سے۔ وہ اگر کربلا تک پہنچتے تو ویسے ہی کربلا میں قتل عام کرتے جیسے دو مرتبہ اس سے پہلے وہابی ٹولے کربلا میں کر قتل و غارت چکے ہیں۔ لیکن الحمد للہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمارا دفاع کیا اور جرف الصخر کو ان کے ہاتھوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوئے۔

کربلا کے اس بزرگ عالم دین نے جناب اختری صاحب کو مخاطب کر کے کہا: میری آپ سے خواہش ہے کہ عراق کے شیعوں اور کربلا والوں کی طرف سے ہمارے رہبر کا خصوصی شکریہ ادا کر دیجیے گا اور ان سے کہیے گا'' آپ نے دسیوں لاکھ عراقیوں کی جانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے‘‘۔ میں اس بات کو بغیر مبالغے کے عرض کر رہا ہوں۔
انہوں نے مختلف ممالک میں مزاحمت اور مقاومت کو حاصل ہوئی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ دیکھ رہے ہیں کہ لبنان میں سید حسن نصر اللہ جیسی سیاست دان، باہوش اور بہادر شخصیت ایران کی مدد سے ابھر کر سامنے آئی ہے کہ جن کی تقریروں کا ایک ایک جملہ اس قدر اہم ہے کہ انسان ان پر غور کرے۔ شام میں بھی امریکہ، اسرائیل اور عربی حکام، بشار الاسد کو ہٹانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے لیکن نہیں ہٹا سکے، یمن میں بھی شیعہ اقتدار حاصل کر رہے ہیں۔

آیت اللہ قزوینی نے اس کے بعد عراق میں موجود مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: فوجی افسروں کی خیانت کی وجہ سے ''اسپایکر‘‘ اور '' صقلاویہ‘‘ کے واقعات میں ہزار سے زیادہ شیعہ جوان اور قابل افسر مارے گئے لہذا میں نے عید کے خطبوں میں کہا کہ عراق کو ایک ''عقیدتی انقلاب‘‘ کی ضرورت ہے اور میں نے مثال دی کہ امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ''سپاہ انقلاب اسلامی‘‘ اور بسیجیوں کا گروہ تشکیل دیا۔ آج اسلام کی ابہت اسی سپاہ سے ہے۔ لبنان میں حزب اللہ نے بھی یہی کام کیا اور باعقیدہ جوانوں کو فوجی ٹریننگ دے کر تیار کیا۔
انہوں نے مزید کہا: ایران میں جوانوں نے دیکھا کہ ان کا رہبر اہل دنیا نہیں ہے، لہذا وہ اپنے دل و جان سے محاذ پر نکلے اور اپنا خون دیا، لیکن عراق میں ایسا نہیں ہو پایا، حکومت میں مشکلات پائی جاتی ہیں اور غیر مناسب عناصر پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین جناب اختری صاحب نے بھی اس ملاقات میں آیت اللہ سید مرتضی قزوینی کا شکریہ ادا کیا اور کہا: حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئی تینتیس روزہ جنگ میں، میں شام میں ایران کا سفیر تھا تو میں نے اعلان کر دیا تھا کہ 'اسرائیل نابود ہو گیا‘‘ اس لیے کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ان کے پاس بڑے پیشرفتہ ٹینک اور میزائیل ہیں لیکن حزب اللہ نے ایک دن کے اندر ان کے چالیس ٹینکوں کو نابود کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا: پھر جب حزب اللہ نے ان کے فریگیٹ کو سمندر میں نشانہ بنایا تو اس وقت صہیونیسٹ سمجھ گئے یہ کام ایرانی میزائیلوں کے ذریعے ہی ممکن ہے اور دریائی راستے سے بھی آگے نہیں بڑھ سکتے اسی وجہ سے رہبر انقلاب نے فرمایا کہ کرانہ باختری کو مسلح ہونا چاہیئے اور ہم ان کی مدد کریں گے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے زیارت امام حسین (ع) کو تبلیغ کے لیے بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا: سالانہ ۴۵ سے ۵۵ ملین زائرین کربلا آتے ہیں اور سزاوار ہے کہ اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زائرین کے درمیان تبلیغ کی جائے۔
اس ملاقات میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین سید علیرضا حسینی عارف نے اسمبلی کی ڈیجیٹل مصنوعات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نمونہ کے طور پر ایک سافٹ ویئر آیت اللہ قزوینی کو پیش کیا۔

آیت اللہ سیساتی کے جھاد کفائی پر مبنی فتوے کے بعد حرم امام حسین (ع) کے امام جماعت نے لباس رزم پہن لیا تھا،

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...

 
user comment