اردو
Sunday 1st of September 2024
0
نفر 0

فرانس کے جریدے میں شان رسول(ص) میں گستاخی ماڈرن جاہلیت کا نمونہ

فرانس کے جریدے میں شان رسول(ص) میں گستاخی ماڈرن جاہلیت کا نمونہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نے کہا ہےکہ فرانس کے ایک جریدے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی قابل مذمت اور ماڈرن جاہلیت کا نمونہ ہے۔ آیت اللہ جوادی نے فرانس کے جریدے چارلی ایبدو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پیغمبر کے توہین آمیز خاکے بنانا جنہیں خدا نے انسان کی صلاحیتوں میں نکھار لاکر رشدو کمال کی منزلوں تا پہنچانے کے لئے بھیجا تھا ماڈرن جاہلیت ہے۔ آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ اس طرح کے قبیح اور شرمناک اقدامات مغرب کے انسانیت سے دور ہونے کی نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت عیسی علیہ السلام اذن خدا سے مردوں کو زندہ کرتے تھے اور پیغمبر اسلام کو مبعوث کیا گيا تا کہ آپ لوگوں میں اخلاق زندہ کریں لھذا کسی بھی معاشرے میں ایک کریم انسان اور کریم معاشرہ توہین آمیز اقدامات کا مرتکب نہیں ہوتا جن کا مشاہدہ ہم آج مغرب میں کررہے ہیں۔ درایں اثنا حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ مقتدائي نے فرانسیسی جریدے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے مخاصمانہ اقدامات سے مغربی ملکوں کے حکام کے خلاف نفرت ہی پھیلے گي۔ انہوں نے کہا کہ مغرب آزادی بیان کے بہانے یہ توہین آمیز اقدامات کررہا ہے لیکن علماء شیعہ اس گستاخی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد حامیوں کو دیڑہ ارب سے زائد مسلمانوں کے عقائد اور مقدسات کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن کی فوج نے سعودی عرب پر زلزال راکٹ داغ دیا
فرانس کے وزیر داخلہ کے توسط سے ایک مسجد کا افتتاح
عراق؛ بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکرادہ میں بم ...
فرانس کے جریدے میں شان رسول(ص) میں گستاخی ماڈرن ...
بحرین؛ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر ...
ایران کےخلاف پابندیاں غیر قانونی، جنوبی افریقہ
تیونس میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات ہر ...
عبدالباری عطوان: بن سلمان نے نائب ولیعہد یا ...
فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ
بحرین؛ سکیورٹی اہلکار آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر ...

 
user comment