اردو
Sunday 1st of September 2024
0
نفر 0

بحرین؛ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے البلاد القدیم میں اتوار کے روز شیخ علی سلمان کی حمایت میں ایک بار پھر بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں شیخ علی سلمان اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے ملت بحری
بحرین؛ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق بحرین کے علاقے البلاد القدیم میں اتوار کے روز شیخ علی سلمان کی حمایت میں ایک بار پھر بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں شیخ علی سلمان اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے ملت بحرین پر ہونے والے آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے- مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک اپنی پرامن انقلابی تحریک جاری رکھیں گے- البلاد القدیم میں اس سے پہلے بھی کئی بار اسی طرح کے مظاہرے ہوچکے ہیں- عینی شاہدین کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر پلاسٹک کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے- قابل ذکر ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا-ان پر بیرونی طاقتوں کی ایما پر بحرین کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے جسے وہ سختی کے ساتھ مسترد کرچکے ہیں۔ شیخ سلمان کے خلاف قائم اس بے بنیاد مقدمے کی سماعت کرنے والی نمائشی عدالت متعدد بار سماعت ملتوی کرچکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شیخ سلمان کے بارے میں عدالتی کارروائی اب منگل کے روز ہوگی۔-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن کی فوج نے سعودی عرب پر زلزال راکٹ داغ دیا
فرانس کے وزیر داخلہ کے توسط سے ایک مسجد کا افتتاح
عراق؛ بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکرادہ میں بم ...
فرانس کے جریدے میں شان رسول(ص) میں گستاخی ماڈرن ...
بحرین؛ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے ایک بار پھر ...
ایران کےخلاف پابندیاں غیر قانونی، جنوبی افریقہ
تیونس میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات ہر ...
عبدالباری عطوان: بن سلمان نے نائب ولیعہد یا ...
فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ
بحرین؛ سکیورٹی اہلکار آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر ...

 
user comment