شام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 35 فوجی جانبحق ہوگئے ۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغرب میں فوجیوں کو لے جانے والا جہاز خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 35 فوجی جانبحق ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز فوجیوں سمیت اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کے باعث بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ادھر اطلاعات کے مطابق مشرقی دمشق کے جوبر کے علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو شامی فوج نے بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ جنوبی شام کے درعا علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے جنوب مشرقی ترکی کے ایک اسپتال میں داعش کے زخمی دہشت گردوں کے علاج کی رپورٹ دی ہے۔واضح رہے کہ ترک حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کرتی رہی ہے، اس لئے دہشت گرد ترکی کی سرحد سے شام میں آسانی سے دراندازی کرتے ہیں۔
source : www.abna.ir