اس ٹی وی چینل نے دھماکے میں ہوئے جانی نقصان کی دقیق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں پانچ افراد شہید اور بقیہ زخمی ہوئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سامرہ کے شمالی علاقے میں ہوئے ایک خودکش حملے میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کے ۲۰ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اس ٹی وی چینل نے دھماکے میں ہوئے جانی نقصان کی دقیق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں پانچ افراد شہید اور بقیہ زخمی ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر حادثہ کے مقام پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منقل کر دیا۔
تاہم کسی دھشتگرد گروہ نے اس حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ادھر المیادین نیوز ایجنسی نے سامرہ کے شمالی اور مرکزی علاقے میں دو خود کش حملوں کی خبر دی ہے
source : www.abna.ir