اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

صنعا میں قومی کانفرنس کے فیصلوں کی حمایت میں مظاہرہ

صنعا میں قومی کانفرنس کے فیصلوں کی حمایت میں مظاہرہ

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں قومی کانفرنس کے فیصلوں کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا- یمن کی تقسیم کے لیے ہر قسم کی کوشش کی مخالفت، قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر آئین میں اصلاح کی درخواست، تکفیری گروہ کی مخالفت اور منصفانہ طریقے سے جنوبی یمن کے مسئلے کے حل کی درخواست قومی کانفرنس کے اہم ترین فیصلوں میں شامل تھے- مظاہرین نے قومی کانفرنس کی طرف سے دی گئي تین روزہ مہلت کا لحاظ رکھے جانے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کانفرنس کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا گیا تو اس صورت میں انقلابی کمیٹیوں اور انقلاب کی قیادت کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ یمن میں حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی کے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات انجام دے- مظاہرین نے اس موقع پر جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا ہے کہ اے یمن کی عظیم قوم ہم آپ کودعوت دیتے ہیں کہ اگر سیاسی قوتیں ملک کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے لئے کسی اتفاق رائے تک نہیں پہنچیں تو آپ عوامی کمیٹیوں اور انقلاب کے رہنماؤں کے فیصلوں کی حمایت کے لیے تیار رہیں-
دوسری جانب یمن کی تحریک انصاراللہ کے ایک اعلی عہدیدار کو قتل کر دیا گيا ہے- انصار اللہ کے ایک سینیئر عہدیدار اور صوبہ اب میں آڈٹ کورٹ میں قانونی امور کے نائب سربراہ محمد حسن زید المساوی کومنگل کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا- دو روز قبل بھی اسی صوبے میں انصاراللہ تحریک کے ایک اور رکن کو قتل کر دیا گیا تھا- واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اگست دو ہزار چودہ میں عوامی تحریک ایک بار پھر شروع ہونے کے بعد سے اب تک ان صوبوں میں جہاں القاعدہ کے عناصر موجود ہیں، انصاراللہ تحریک کے متعدد ارکان کو قتل کیا جا چکاہے-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...

 
user comment