دھشتگرد ٹولے داعش نے شمالی بغداد میں شدید شکست کھانے کے بعد ایک اور بھیانک اور انسانیت سے دور کام انجام دیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے شمالی بغداد میں شدید شکست کھانے کے بعد ایک اور بھیانک اور انسانیت سے دور کام انجام دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش نے ۵۰۰ کلو دھماکہ خیز مواد سے بھری تین بکتر بند گاڑیوں کو سامرا ڈیم کی طرف روانہ کیا جبکہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے ان پر حملہ کر کے ڈیم کو بچا لیا۔
عراقی وزیر داخلہ کے ترجمان ''سعد معن‘‘ کا کہنا تھا کہ داعش نے جنوبی تکریت میں تین جانب سے حملہ کیا لیکن فوج نے جوابی کاروائی میں دشمن کو شکست سے دوچار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش نے ایک جانب سے ''سورشناس‘‘ کے علاقے اور دوسری جانب سے سامرا اور فلوجہ کے علاقوں سے ایک ساتھ حملہ کیا جس میں انہیں منہ کی کھانا پڑی۔
ان حملوں میں رضاکار فورس کے ۷ افراد شہید اور ۲۸ زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دھشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق داعشی دھشتگرد حرم سامرا کو مسلسل حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن رضاکار فورس کی فداکاریاں انہیں اپنے منحوس ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دیتیں۔
داعشی عناصر کو جب عراقی فوج اور رضاکاروں کے ذریعے مسلسل شکست کا سامنا ہوتا ہے تو وہ دوسرے غیر انسانی اور وحشیانہ کام انجام دے کر اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس درندہ صفت ٹولے نے سامرہ میں ہوئی جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے رضاکاروں کی لاشوں کو نذر آتش کر دیا داعش کے اس طرح کے اقدامات سے پوری دنیا میں اس ٹولے کی نسبت تفرت کی لہر پھیل گئی ہے۔
source : www.abna.ir