عراقی پولیس کے کمانڈر میجر جنرل رائد شاکر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام تکریت کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا اور فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بعد کصیبہ، الدور اور البوعجیل علاقوں کو آزادکرا لیا ہے- دریں اثنا عراقی وزارت دفاع نےکہا ہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس کے حالیہ آپریشن میں صوبہ انبار کے شہر فلوجہ سے داعش کے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد فرار کر گئی ہے- دوسری جانب عراقی پولیس کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایا ہےکہ بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سات افراد جاں بحق اور تیئیس زخمی ہوئے ہیں- ادھر شمالی صوبے نینوا میں ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موصل شہر میں ایک جج اور پولیس کے ایک افسر کو پھانسی دے دی ہے-
source : abna