اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سکیورٹی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ داعش سے وابستہ ۳۱ ایسے تکفیری دھشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں جنہوں نے بغداد میں ۵۲ جگہوں میں بم دھماکے اور دھشتگردانہ کاروائیاں کیں۔
عراق کے سی آئی ڈی ادارے نے بتایا ہے کہ اس ادارے کے زیر نظر کام کرنے والے ایک سکیورٹی گروہ ’’شہاب ثاقب‘‘ نے دھشتگردوں کی ایک گینگ کو معہ اسلحہ بغداد سے گرفتار کر لیا ہے جو ’’ولایت بغداد‘‘ کے عنوان سے اس شہر میں دھشتگردانہ کاروائیاں کر رہے تھے۔
دھشتگردوں کے اس گینگ کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد ہوا ہے۔
عراق کے ایک سکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بغداد میں دھشتگردانہ کاروائیوں میں کمی آئے کی وجہ یہ ہے کہ دھشتگردوں کا یہ ٹولہ گرفتار ہو گیا ہے۔
عراق کے سکیورٹی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ داعش سے وابستہ ۳۱ ایسے تکفیری دھشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں جنہوں نے بغداد میں ۵۲ جگہوں میں بم دھماکے اور دھشتگردانہ کاروائیاں کیں
عراق کے سکیورٹی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ داعش سے وابستہ ۳۱ ایسے تکفیری دھشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں جنہوں نے بغداد میں ۵۲ جگہوں میں بم دھماکے اور دھشتگردانہ کاروائیاں کیں
source : abna