اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو پہلا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور اسکے عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کی ہے
رہبر انقلاب کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو پہلا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور  اسکے عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی کپ مقابلوں میں چیمپئن بننے اور پہلا مقام حاصل کرنے پر کشتی ٹیم کے پہلوانوں اور کشتی کے عہدہ داروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،عالمی سطح پر ہمارے فرزندوں نے ایک بار پھر مقام حاصل کرکے ایرانی قوم کو سرافراز اور سربلند کیا ہے اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

واضح رہے کہ فری اسٹائل کشتی کے تینتالیسویں عالمی مقابلوں کا آغاز امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں واقع فوروم اسٹیڈیم میں اتوار کے روز ہوا تھا- اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان فائںل مقابلہ ہوا- اس مقابلے میں ایران کی ٹیم نے امریکی ٹیم کو پانچ تین سے شکست دے کر عالمی چمپیئن شپ جیت لی- اس سے قبل ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بیلاروس، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیموں کو آٹھ صفر ، سات ایک اور سات ایک سے شکست دی تھی- اسلامی جمہوریہ ایران فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں چھٹی بار عالمی چیمپئین بنا ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شکار پور؛ امام بارگاہ میں دھماکہ، 75 شہید اور زخمی
مراجع تقلید نے حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی ...
امریکہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
عراق میں شیعہ گروہوں کے رہنما ایک میز پر جمع
آیۃ اللہ حسینی بوشہری: تکفیریت سے بڑھ کر اس وقت ...
الشرقیه کی شیعہ مساجد بند کی جارہی ہیں
تیونس کا جدید آئین، اسلامی شریعت کے مطابق ہونا ...
داعش عراق پر امریکی حملے سے وجود میں آیا
سپریم کورٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں میں پردے کی ...
صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری جاری

 
user comment