اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے عہدہ داروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

انہوں نے اہل بیت(ع) کی محبت اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کو اپنے اور ملک کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ حکومت کی حمایت کی ہے اور ہم بعد میں بھی ہمیشہ ان کی رہنمائی کے محتاج
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے عہدہ داروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات
انہوں نے اہل بیت(ع) کی محبت اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کو اپنے اور ملک کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ حکومت کی حمایت کی ہے اور ہم بعد میں بھی ہمیشہ ان کی رہنمائی کے محتاج ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور دیگر عہدہ داروں نے نئے سال کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔
 گزشتہ روز اتوار کو انجام پانے والی اس ملاقات میں صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دینی خدمات میں خلوص اور محنت کامیابی کا راز ہے کہا: اس سال کی کامیابی کا راز حکومت اور ملت کے درمیان ہمدلی اور ہم زبانی میں مضمر ہے یہ وہ نکتہ ہے جو رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے اور ہمارا نصب العین ہے۔
انہوں نے دینی اور ثقافتی میدان میں قلمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: وہ قلم جو اللہ کی رضا اور لوگوں کی نجات کے لیے حرکت کرے وہ خون شہداء سے کہیں بالاتر ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے اپنے گفتگو کے دوسرے حصے میں مذاکرات کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید بعض ممالک یہ خیال کر رہے ہیں کہ اگر ایران مذاکرات میں کامیاب ہو گیا تو وہ علاقے میں دیگر ممالک پر اپنا تسلط جما لے گا کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی کسی ملک پر تسلط پیدا کرنے کی فکر میں نہیں تھا اور نہ ہے تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے لیکن ہاں اگر کوئی دوسرا ایران پر تجاوز کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا: دنیا جانتی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ درکار نہیں ہے اس لیے کہ ایران کے شجاع اور پرعزم عوام تمام مشکلات کے باوجود استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کسی کے آگے جھکنے کو تیار نہیں ہوتے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) کی محبت اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کو اپنے اور ملک کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ حکومت کی حمایت کی ہے اور ہم بعد میں بھی ہمیشہ ان کی رہنمائی کے محتاج ہیں۔
صدر مملک نے اس ملاقات کے آخر میں کہا کہ یہ سال حضرت زہرا سلام اللہ کے نام سے شروع ہوا اور انہیں کے نام پر ختم ہو گا لہذا یہ سال فاطمی سال ہے اس وجہ سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ صاحب العصر و الزمان (عج) کی اس سال ہمارے ملک پر خاص توجہات ہوں گی اور انشاء اللہ یہ ملک ان کی نگاہ لطف سے اس مقام پر پہنچے گا کہ دنیا فخر کرے گی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...

 
user comment