ثقافت و ہنر گروپ: ازبكستان میں جاپان كے مشہور خوشنويش «هوندا كوچی»(Koichi Honda) كے قرآنی آثار كی نمائش بخارا شہر كے تاريخی مدرسے میں "صديوں كی آواز" كے عنوان سے ہونے والے فيسٹيول میں كی گئی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ «اخبار آسيای مركزی» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نمائشگاہ میں اس جاپانی ہنرمند كی خوشنويسی اور خطاطی كے ۲۳ نمونے ركھے گئے ہیں كہ جن میں آيات قرآنی كو خوبصورت انداز میں تحرير كيا گيا ہے ۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں يونيسكو كے ازبكستان میں نمائندے «تورسون علی قوزیاف» (Tursunali Quziev)كے علاوہ ازبكستان كی ثقافت اور ہنر سے وابستہ اہم شخصيات نے شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ «هوندا كوچی»(Koichi Honda) جاپان كی «دايتا بانكا» يونيورسٹی سے وابستہ انجمن خوشنويسی كے سربراہ بھی ہیں اور انہیں عربی خوشنويسی اور خطاطی كے حوالے سے پوری دنيا میں ايك منفرد مقام بھی حاصل ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/