اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سینیگال کے دار الحکومت ڈاکار میں ’’اسلام اور صلح‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اس ملک کے صدر جمہوریہ ’’مکی سال‘‘ کی تقریر سے شروع ہوئی۔ یہ دو روزہ عالمی کانفرنس جو اسلامی تنظیم جامعہ انصار الدین کے ذریعے سینیگال کے صدر جمہوریہ کے تعاون سے منعقد ہوئی اس میں دنیا کے بیس ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
سینیگال کے صدر جمہوریہ نے اس کانفرنس میں اپنے خطاب میں اسلام کو امن و شانتی کا دین قرار دیا اور تشدد پسندانہ روئیے کی شدید مذمت کی۔
مکی سال نے کہا کہ اسلام کے نام پر دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے جبکہ حقیقی اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا سے انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اتحاد اور عالمی سماجی صلح کی فضا قائم کرنا ہو گی۔
سینیگال کے دار الحکومت ڈاکار میں ’’اسلام اور صلح‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اس ملک کے صدر جمہوریہ ’’مکی سال‘‘ کی تقریر سے شروع ہوئی
سینیگال کے دار الحکومت ڈاکار میں ’’اسلام اور صلح‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اس ملک کے صدر جمہوریہ ’’مکی سال‘‘ کی تقریر سے شروع ہوئی
source : abna