اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کی ایک اہم شخصیت شیخ ’’محمد یزبک‘‘ نے شام میں تکفیریوں کے ساتھ جاری جنگ میں حاضر ہو کر قریب سے جنگ کا معائنہ کیا۔
حزب اللہ لبنان کے دینی کمیٹی کے سربراہ نے شام کے علاقے قلمون میں حزب اللہ کے مجاہدوں سے ملاقات کی اور جنگ کا قریب سے جائزہ لیا۔ انہوں نے میدان جنگ میں اس ملاقات کے دوران مجاہدین کو نماز ظہر و عصر بھی جماعت سے پڑھائی۔
شام کے علاقے قلمون میں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین ابھی بھی تکفیری ٹولوں کے ساتھ برسرپیکار ہیں تاکہ اس علاقے سے مکمل طور پر تکفیروں کا صفایا کر دیں۔
واضح رہے کہ شیخ محمدیزبک لبنان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے ہونے کے علاوہ حزب اللہ کی اعلی کونسل کے رکن اور اس تنظیم کی دینی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
حزب اللہ کی ایک اہم شخصیت شیخ ’’محمد یزبک‘‘ نے شام میں تکفیریوں کے ساتھ جاری جنگ میں حاضر ہو کر قریب سے جنگ کا معائنہ کیا۔
حزب اللہ کی ایک اہم شخصیت شیخ ’’محمد یزبک‘‘ نے شام میں تکفیریوں کے ساتھ جاری جنگ میں حاضر ہو کر قریب سے جنگ کا معائنہ کیا۔
source : abna