اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

قبلہ اول کے خلاف صیہونی جارحیت سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ: حماس

اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان ’’سامی ابو زھری‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کو تیزی سے پھٹنے کی طرف بڑھتے آتش فشاں سے تعبیر کرتی ہے۔
قبلہ اول کے خلاف صیہونی جارحیت سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ: حماس

اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان ’’سامی ابو زھری‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کو تیزی سے پھٹنے کی طرف بڑھتے آتش فشاں سے تعبیر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کی کارروائیاں عالم اسلام کے خلاف صہیونیوں کا کھلا اعلان جنگ ہے اور اگر عالمی برداری کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف صہیونی جرائم کا  نوٹس نہ لیا گیا تو بیت المقدس ایک آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے خلاف صہیونی جارحیت ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے قبلہ اول کی بار بار بے حرمتی کرکے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اس سے قبل کہ صورت حال بے قابو ہوجائے عالمی برادری کو صہیونی جارحیت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے کیونکہ حالات اور وقت ہاتھ سے نکل جانے کے بعد پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

واضح  رہے کہ حماس کی جانب سے سخت نوعیت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب قابض فوج اور پولیس نے آج تیسرے روز بھی قبلہ اول کی کھلے عام بے حرمتی کی اور مسجد کے اندر گھس کرنہ صرف توڑپھوڑ کی بلکہ وہاں پر اعتکاف میں بیٹھے فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کیا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید نے حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی ...
امریکہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
عراق میں شیعہ گروہوں کے رہنما ایک میز پر جمع
آیۃ اللہ حسینی بوشہری: تکفیریت سے بڑھ کر اس وقت ...
الشرقیه کی شیعہ مساجد بند کی جارہی ہیں
تیونس کا جدید آئین، اسلامی شریعت کے مطابق ہونا ...
داعش عراق پر امریکی حملے سے وجود میں آیا
سپریم کورٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں میں پردے کی ...
صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری جاری
صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب کار بم کا دھماکہ، ...

 
user comment