رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مستقبل کے بارے میں نویں نیشنل کانفرنس میں شریک ملک کے ممتاز ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے جوانوں کے اندر حال اور مستقبل کے بارے میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنا قومی ناموس کے ساتھ خیانت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دنیا کے وہ علمی مراکز جو علمی پیشرفت کو مشخص کرتے ہیں وہ ایرانی جوانوں کی پیشرفت کا اعتراف کر رہے ہیں اور ایران کی علمی میدان میں ترقی اور پیشرفت کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں جبکہ بعض کم فہم افراد سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر انکار کرتے ہیں اور جوانوں کے اندر شوق و نشاط پیدا کرنے کے بجائے مایوسی اور ناامیدی کو فروغ دیتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغربی ممالک کے سامنے مرعوب نہ ہونے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج کے ایران اور 35 سال بعد والے امریکہ کے درمیان زمین تا آسمان فرق ہے ہمارے جوان آج امریکی جوانوں سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں ہمارے جوانوں نے ملک کو اعلی ترین علمی پیشرفت کی سطح تک پہنچا دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جہاں امن و سکون نہ ہو وہاں کوئی چیز نہیں ہوسکتی، آپ اپنی علمی مہارت اور علم و دانش کو اللہ تعالی ، انقلاب اسلامی اور ان لوگوں کی طرف سے سمجھیں جو ملک میں امن برقرار کئے ہوئے ہیں۔
source : abna24