اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

اسلامي انقلاب اور جہادي سرگرمياں

لبنان ميں حزب اللہ کسي بھي دوسرے سياسي اسلامي گروہ کي نسبت اسلامي انقلاب کے زير اثر ہے - ايران اور لبنان ميں بہت سي مشترک باتوں کے علاوہ بھي بہت سے دوسرے تحرکات ہيں جو ان اثرات کو قبول کرنے کا باعث بنے ہيں جيسے حزب اللہ کي طرف سے رہبر انقلاب اسلامي کو ديني اور سياسي رہبر کے طور پر قبول کرنا اور ايران کي طرف سے حزب اللہ کو دي
اسلامي انقلاب اور جہادي سرگرمياں

لبنان ميں حزب اللہ کسي بھي دوسرے سياسي اسلامي گروہ کي نسبت اسلامي انقلاب کے زير اثر ہے - ايران اور لبنان ميں بہت سي مشترک باتوں کے علاوہ بھي بہت سے دوسرے تحرکات ہيں جو ان اثرات کو قبول کرنے کا باعث بنے ہيں  جيسے حزب اللہ کي طرف سے رہبر انقلاب اسلامي کو ديني اور سياسي رہبر کے طور پر قبول کرنا اور ايران کي طرف سے حزب اللہ کو دي جانے والي امداد - اس طرح سے معاشي اور معاشرتي لحاظ سے ضعيفوں کو دي جانے والي تعليمي مدد، بيماروں ميں ادويات کي تقسيم ، ضرورت مندوں ميں پاني کي  تقسيم ، مفت طبي علاج کي فراہمي کي وجہ سے حزب اللہ ايران کي رہنمائي ميں بہت فعال ہے - اسي طرح جنگي ميدان ميں بھي حزب اللہ اسلحہ تھام کر جہاد کے بنيادي اصولوں پر عمل پيرا ہو کر مسلسل دشمن کے حملوں کا جواب دينے کے ليۓ ھمہ وقت تيار ہے  اور اس بارے ميں حزب اللہ لبنان کے اعضاء ، امام خميني رح کے نعرے (يعني اسرائيل کو لازمي طور پر ختم ہونا چاہيۓ ) کي قسم کھائي ہے کہ اسرائيل کے ساتھ آخري وقت تک جنگ جاري رہے گي - ثقافتي سطح پر  حزب اللہ نے اسلامي انقلاب کے نعروں کو نقل کيا ہے اور اسلامي انقلاب کي علامات کو اپني علامات سمجھا ہے - اسرائيل کے خلاف حزب اللہ کي کارکردگي سے اس کي کاميابي کے اثرات واضح ہيں - چاليس يا پچاس سال قبل کے کارناموں کي   نسبت اب حزب اللہ نے اسلامي شعار اور جہاد کي برکت سے  دوسرے ممالک پر بھروسہ کيے بغير  اسرائيل کے خلاف گراں قدر کاميابياں حاصل کي ہيں -  (45)

لبنان کي حزب اللہ نے سياسي لحاظ سے بھي اسلامي انقلاب کے اثرات کو بڑي گرمجوشي سے قبول کيا ہے - اسلامي انقلاب کي رہبري کو سياسي اور مذھبي لحاظ سے حقيقي ولايت فقيہ کے قبول کيا اور علاقائي و بين الاقوامي امور ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کي -  اس کے علاوہ حزب اللہ  اسلامي جمہوريہ ايران کي طرز پر لبنان ميں حکومت بنانے کي کوشش ميں ہے - لبنان کي اسلامي تحريک کے ايک رہنما کا يہ عقيدہ ہے کہ " ہم دنيا کو يہ بتلا ديں گے کہ اسلامي جمہوريہ ہماري ماں ہے ، ہمارا دين ، ہماري ملکہ ، ہمارا خون اور ہماري زندگي کي  شريان ہے " -  (46


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...

 
user comment