۔ سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش نے جھڑپوں والے علاقوں میں متعدد بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
جان برینن کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس کلورین اور اسی طرح مسٹرڈ گیس بنانے کی محدود صلاحیت موجود ہے۔
سی آئی اے کے سرغنہ نے اس بات کو بعید از امکان قرار نہیں دیا کہ داعش دہشت گرد کیمیائی ہتھیاروں کو عراق اور شام سے باہر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سی آئی اے کے سرغنہ نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات کو دیکھتے ہوئے دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور اسمگلنگ کے راستے بند کرنا ضروری ہیں۔
اس سے قبل امریکہ کے نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے بھی کہا تھا کہ داعش نے عراق اور شام میں زہریلے کیمیائی مواد استعمال کئے ہیں جن میں مسٹرڈ گیس بھی شامل ہے۔
داعش کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں امریکی حکام کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کو عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کا اصل حامی تصور کیا جاتا ہے۔
source : abna24