کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید نیئر عباس شمسی کے انتقال پر اُن کے بیٹے (موجودہ سجادہ نشین) اور معاون سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بعدازاں دربار کے مخادیم کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور خصوصی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مخدوم سید طارق عباس شمسی نے اُنہیں حضرت شاہ شمس کی تاریخ کے حوالے آگاہ کیا اور ان کی اس خطے کے حوالے سے خدمت پر بریف کیا۔ دربار کے سجادہ نشین اور مخادیم کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس کی دستار بندی کی گئی۔
source : abna24