صنعا میں گزشتہ روز ہوئے سعودی مخالف مظاہروں میں عوامی رضاکاروں نے صوبہ مارب کی آزادی کے لیے اپنے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔
مظاہرات میں ڈاکٹر احمد الشامی نے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کیا جس میں آیا ہے کہ ملت یمن پورے صبر و استقامت کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرے گی اور تکفیری دھشتگروں، منافقوں اور ملک پر تجاوز کرنے والوں کا ڈٹ کر جواب دے گی۔
اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ صوبہ مارب کو تکفیری دھشتگردوں سے آزاد کروانے کے لیے فوج اور عوامی رضاکاروں کی تنظیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بہت جلد اسے آزاد کروانے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔
اس بیانیہ میں سعودی عرب کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ یمن، یمنی عوام کا ملک ہے وہ خود اس کے بارے میں فیصلہ کرنے پر قدرت رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ ایک سال سے یمن کے مظلوم عوام پر جارحیت کر رہا ہے اور روزانہ فضائی حملے کر کے دسیوں افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر رہا ہے تاہم ان حملوں میں آٹھ ہزار تین سو یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
source : abna24