اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

دمشق اور حمص میں خودکش حملوں میں شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی

کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خودکش بم دھماکوں میں شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں حملے کی ذ
دمشق اور حمص میں خودکش حملوں میں شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی

کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خودکش بم دھماکوں میں شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے قریب کار بم دھماکے کے بعد یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 96 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔جبکہ حمص میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی 44 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت دمشق اور حمص میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دو خودکش دہشت گردوں نے سیدہ زینبؓ کے حرم کے قریب خود کو دھماکوں سے اڑایا، جبکہ دو نے حمص میں کار بم دھماکے کیے۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹافن دی مِستورا نے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حملوں کو جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ بندی کا فیصلہ اسی لیے کیا تاکہ معصوم لوگوں کی جان بچائی جاسکیں۔ ادھر شامی حکومت نے بھی بم دھماکوں کی شددی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ترکی اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی بند کریں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...

 
user comment