قانون نافذ کرنے والےادارے کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ افغان طالبان کے اراکین کو کوئٹہ کے گنجان آبادی والے علاقے پشتون آباد کی ایک عمارت سے گرفتار کیا گیا اور انہیں بازپرس کے لئے نامعلوم م
قانون نافذ کرنے والےادارے کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ افغان طالبان کے اراکین کو کوئٹہ کے گنجان آبادی والے علاقے پشتون آباد کی ایک عمارت سے گرفتار کیا گیا اور انہیں بازپرس کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے- مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گرفتار ہونے والوں میں کوئی اہم طالبان رہنما شامل ہے یانہیں- ماضی میں بھی کوئٹہ کے اس علاقے سے افغان طالبان کو گرفتار کیا جا چکا ہے-
واضح رہے کہ افغان طالبان گروہ کے اراکین کی یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہیں کہ جب ابھی حال ہی میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واشنگٹن میں اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ طالبان کے اہم رہنما پاکستان میں پرامن مقام پر قیام پذیر ہیں-
source : abna24