کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان منذر الخرطوش نے بتایا ہے کہ فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان یہ جھڑپ مغربی بن غازی کے علاقے تیکا میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق داعشی دہشت گردوں کا ایک گروپ تیکا پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
منذر الخرطوش نے کہا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں کم سے کم دس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فوجی بھی مارا گیا ہے۔
دوسری جانب لیبیا کی فوج کی مغربی کمان نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے وادی الوعر کی جانب بھاگنا شروع کر دیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق جنوب مغربی طرابلس میں واقع وادی مرسیط میں فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیا ن ہونے والی شدید لڑائی میں تین فوجی اہلکار جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
لیبیا کی فوج نے چند ہفتے قبل بن غازی شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے اور پیشقدمی کا آغاز کیا ہے۔
source : abna24